ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / اوپنر مرلی وجے نے کھولا راز سری لنکاٹیسٹ سیریز سے پہلے فٹ رہنے کی وجہ سے آئی پی ایل2017سے رہے باہر

اوپنر مرلی وجے نے کھولا راز سری لنکاٹیسٹ سیریز سے پہلے فٹ رہنے کی وجہ سے آئی پی ایل2017سے رہے باہر

Tue, 04 Jul 2017 18:34:36  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی،4جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ہندوستان کے اوپنر مرلی وجے آئی پی ایل پر زیادہ توجہ نہیں دیتے،انہیں ٹیسٹ کرکٹ کھیلنا زیادہ پسند ہے،33سال کے وجے نے اعتراف کیا ہے کہ سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے پہلے وہخود کو فٹ دیکھنا چاہتے تھے۔اسی وجہ سے انہوں نے آئی پی ایل 2017سے اپنا نام واپس لے لیا اور اس دوران کلائی کی سرجری کرائی۔آسٹریلیا سیریز کے دوران انہیں چوٹ لگی تھی۔وجے نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں ہندوستان کی نمائندگی کرنا ان کے لئے زیادہ اہمیت رکھتا ہے، پیسہ ہی سب کچھ نہیں ہے،مجھے پتہ تھا چوٹ پر قابو پانے میں مجھے وقت لگے گا اور ایسے میں آئی پی ایل کھیل کر میں خود کو بہت زیادہ مشکل میں ڈالنا چاہتا تھا۔

آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ہندوستان کی 2-1سے جیت میں وجے کا اہم کردار رہاتھا۔اس سال فروری ۔مارچ میں کھیلی گئی اس سیریز میں وجے نے درد کی پرواہ نہ کرتے ہوئے 82رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی۔اس سال سری لنکا کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔پہلا ٹیسٹ کینڈی میں 26سے 30جولائی، دوسرا ٹیسٹ گال میں 4سے 8 اگست اور تیسرا ٹیسٹ 12سے 16اگست تک کھیلا جائے گا۔اس کے بعد پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز 20اگست سے شروع ہوگی۔دورے کا واحد ٹی 20چھ ستمبر کو کھیلا جائے گا۔


Share: